ممبئی: حنا خان بھارتی ڈراموں کی شان مانی جاتی تھیں لیکن" بگ باس 11"میں انٹری کے بعد انہوں نے سالوں سے کمائی ہوئی عزت چندہی دنوں میں گنوادی ہے۔
حنا خان نے بگ باس کنٹسٹنٹ " پریانک شرما" کو نا زیبا حرکت پر مجبور کر دیا اور پریانک اور حنا کسی کی بھی پرواہ کیے بغیر"نیشل ٹی وی "پر غیر اخلاقی حرکت پر اتر آئے۔ حنا خان نےخود پریانک کی شرٹ اتار نا شروع کر دی اور اس کے بعد پریانک کو اپنے جوتے بھی اتارنے تھے۔ حنا خان کے اس مذاق پر انہیں انتہائی تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے۔
حنا خان کی حرکات یہاں پر ختم نہیں ہوتیں کیونکہ اداکارہ گھر میں موجود ہر شخص کے ساتھ ذاتیات پر اتر آتی ہیں یہاں تک وہ گھر میں موجود ارشی خانکے لیے غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرتی ہیں ۔