خوبصورت بیوی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ سائنسدانوں نے وارننگ جاری کر دی


ہر انسان کی اور خصوصا مردوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کا جیون ساتھی خوبصورت ، اسمارٹ ہو ۔اس کی وجوہات بہت ساری بیان کی جاتی ہیں کچھ ساسوں کو اپنے چاند سے بیٹے کے لۓ بھی ایک چاند جیسی بہو ہی چاہۓ ہوتی ہے۔تاکہ ان کی اگلی نسل بھی خوبصورت پیدا ہو سکے ۔
مشرقی مائیں اپنے لعل کے لۓ خوبصورت بیوی کی تلاش میں جوتے گھس ڈالتی ہیں۔ ہر ماں کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کی بہو دوسرے سب لوگوں کی بہو سے ذیادہ خوبصورت ہونی چاہۓ۔ بہت مین میخ نکالنے کے بعد وہ اپنے راج دلارے کے لۓ بلا آخر ایک خوبصورت بہو لانے میں کامیاب ہو ہی جاتی ہے۔
مگر وہ نہیں جانتی کہ خوبصورت بیوی کے بجاۓ وہ اپنے گھر میں اپنے بیٹے کی موت لے کر جا رہی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق اسپین کی ویلینسیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے پینتیس سو جوڑوں پر ایک تحقیق کی ۔ سائنسدانوں کے مطابق خوبصورت بیویوں والے شوہر دوسروں کے مقابلے میں جلد مر جاتے ہیں۔
اپنے اس دعوے کے ثبوت کے طور پر سائنسدانوں کا یہ کہنا تھاکہ خوبصورت عورتوں کو دیکھنے سے مردوں کے اندر ایک ہارمون کورٹیسول کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ جو جسم میں بلڈ پریشر اور شگر کی بیماری کا سبب بنتی ہے ۔
اسی سبب خوبصورت عورتوں کے شوہر اپنی بیوی کی خوبصورتی کی وجہ سے ان مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اور ہلاک ہوجاتے ہیں۔ اب ہمیں اس بات کا اندازہ تو نہیں کہ سائندانوں کے اس دعوے میں کتنی صداقت ہے۔ مگر جب اتنی تحقیقات کے بعد یہ بات کی گئی ہے تو اس میں کچھ نہ کچھ حقیقت تو ہو گی۔
ویسے اس بات سے تو سب ہی واقف ہیں کہ خوبصورت عورتیں اپنے شوہروں کی جیب پر بھی بہت بھاری ثابت ہوتی ہیں۔ اور ان کی شاپنگ کے اخراجات کے سبب شوہر اگر شگر اور بلڈ پریشر میں مبتلا نہ بھی ہوں تو خودکشی پر ضرور مجبور ہو جاتے ہیں۔

Popular Posts

FOOTER

LIKE OUR FACEBOOK PAGE

PK BUZZ. Powered by Blogger.

SIDE