اسلام آباد: پاکستان ائیرو ناٹیکل کے ایک سرکاری اہلکار کے مطابق پاکستان اب جلد ہی کمرشل ائیر کرافٹ بنانے جا رہا ہے
جو کہ ملکی ضروریات پوری کرنے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ائیر مارشل احمر شہزاد نے بتایا ائیر وناٹیکل نے دس سے تیس سیٹوں پر مشتمل ہو گا،ان کا مزید کہنا تھا یہ منصوبہ بھی سی پیک سے منسلک ہے ۔ اس وقت ہمیں تیز ترین فضائی کارگو اور مسافروں کی نقل وحرکت کے لیے جہازوں کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ہم بین الاقوامی ضروتوںسے بھی اگاہ ہیں۔ اس جہازوں کو مشرق وسطی اور سنڑل ایشیا کی مارکیٹ میں بھی پیش کیا جائے گا۔
ائیر مارشل کا مزید کہنا تھا کہ کمرشل ائیر کرافٹ کی تیاری کاکام جلدی ہی شروع کر دیاجائےگا۔یاد رہے پاکستان اس سے پہلے سپر مشتاق طیارے بنا رہا ہے اور متعدد ممالک پاکستان سے یہ طیارے خرید بھی رہے ہیں۔