امریکی ساختہ ٹومو ہاک میزائل کے بارے میں دلچسپ حقائق


دنیا کا خطرناک ترین ہتھیار”Tomahawk” کروز میزائل, اس میزائل کو یہ عجیب و غریب نام کیوں دیا گیا ؟ حیران کن انکشاف ‎
کیا آپ جانتے ہیں سپرپاور امریکہ کے خطرناک ترین ہتھیار “Tomahawk” کروز میزائل جسے اس نے ہر اہم جنگ اور خطرے کے دوران استعمال کیا اس کا نام کا ماخذ کیا ہے اور اسے یہ نام کیوں دیا گیا ،آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ “Tomahawk” دراصل ایک
دستی کلہاڑی کا نام ہے جو ریڈ انڈین قبائل دوران جنگ، شکار اور مختلف امور سر انجام دینے کیلئے استعمال کرتے تھے۔کیونکہ اس کلہاڑی کے کئی استعمال تھے اور اس کلہاڑی کے پچھلے حصے پر ایک چھوٹی ہتھوڑی بھی بنی ہوتی تھی اس لئے اس کے کثیر المقاصد استعمال کی وجہ سے کروز میزائل کا نام “Tomahawk” کروز میزائل رکھا گیا کیونکہ
یہ میزائل بھی کثیر المقاصد استعمال رکھتا ہے جو کہ روایتی اور غیر روایتی ہتھیار لے جانے کے علاوہ ہر طرح کے موسمی حالات اور زیادہ بلندی اور کم بلندی پر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس میزائل کا استعمال امریکہ نے خلیج جنگ اول اور دوئم میں بھی کیا,
ا “Tomahawk” میزائل کو زمین اور سمندر سے فائر کیا جا سکتا ہے اس مزائل کی رینج زیادہ سے زیادہ 1300 کلومیٹر تک ہے,

یاد رہے پاکستان کا بنایا ہوا بابر کروز میزائل بھی ٹیکنالوجی اور کارکردگی کے لحاظ سے امریکی ساختہ”Tomahawk” جیسا ہی ہے، بابر کروز میزائل کے تین ورژن بنائے جا چکے ہیں، جن میں زمین سے زمین، زمین سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل شامل ہیں،
امریکی نیوی میں “Tomahawk” میزائل کو خاص اہمیت حاصل ہے، کچھ عرصہ پہلے امریکی نیوی نے شام میں جنگی جہازوں کے اڈوں پر تقریبا 59 “Tomahawk” میزائل داغے تھے جس کے نتیجے میں وہاں کھڑے ہوائی جہاز مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے۔

Popular Posts

FOOTER

LIKE OUR FACEBOOK PAGE

PK BUZZ. Powered by Blogger.

SIDE